Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن کتنے برس کی ہوگئیں؟

Now Reading:

امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن کتنے برس کی ہوگئیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی مشہور لیجنڈری اداکارہ جیا بہادری 74 برس کی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکاری کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ جیا بہادری کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، وہ  9 اپریل 1948 کو بنگال میں پیدا ہوئیں جبکہ 70 کی دہائی میں انہوں نے 15 سال کی کم عمر میں اداکاری کا آغاز کیا۔

انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کی شروعات فلم ساز اور ڈائریکٹر ستیہ جیت رے کی بنگلہ فلم ’مہانگر ‘سے کی، اس کے بعد انہوں نے ایک بنگلہ کامیڈی فلم ’دھنی موئے‘ میں بھی کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

جیا بہادری کو پہلا بڑا بریک ان کی فلم’ گڈی‘ سے ملا جس میں جیا بہادری نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلمیں دیکھنے کی کافی شوقین ہے اور اداکار دھرمیندر سے محبت کرتی ہے، اپنے اس کردار کو جیا بہادری نے اتنے چلبلے طریقہ سے ادا کیا کہ ناظرین اس کردار کو آج بھی بھول نہیں سکے۔

Unseen Throwback Pictures Of Amitabh Bachchan And Jaya Bachchan's 'Chat  Mangni, Pat Vyaah' In 1973

Advertisement

  1972میں جیا بہادری کو رشی کیش مکھرجی کی فلم’ کوشش‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے فلمی کیرئیر کے لئے سنگ میل ثابت ہوا، اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

 اس فلم میں زبردست اداکاری کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

On Jaya Bachchan’s birthday, revisiting her riveting reel chemistry with husband Amitabh Bachchan

یاد رہے کہ فلم ’کوشش‘ میں جیا بہادری نے گونگی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کسی بھی اداکارہ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔

بغیر ڈائیلاگ بولے صرف آنکھوں کے اشاروں سے ناظرین کو سب کچھ بتا دینا جیا بہادری کی اداکاری کی صلاحیت کی ایسی مثال تھی جسے شاید ہی کوئی اداکارہ نبھا سکتی تھی۔

Amitabh Bachchan and Jaya Bachchan's love story

Advertisement

فلم’ کوشش‘ کی کامیابی کے بعد رشی کیش مکھرجی جیا بہادری کے پسندیدہ ڈائرکٹر بن گئے، بعد میں جیا بہادری نے ان کی ہدایت کاری میں باورچی، ’چپکے چپکے‘ اور ’ملی‘ جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اسی دوران اداکار امیتابھ بچن بھی اداکاری کی دنیا میں ایک چمکتے ستارے بن چکے تھے جس کے بعد 3 جون 1973 میں جیا بہادری اور امیتابھ بچن کی شادی ہوئی۔

جیا اور امیتابھ بچن نے شولے، سلسلہ اور ابھیمان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر