
رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر رمضان نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں اطراف سے روایتی گرمجوشی اور باہمی اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں فریقوں نے تعلیمی شراکت داری کو ہر ممکن حد تک مضبوط اور گہرا کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعلیمی تعاون بشمول فلیگ شپ ہائر ایجوکیشن پروگرام “پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے”، قومی نصاب کی تشکیل کے لیے ایف سی ڈی او کی تکنیکی معاونت اور اساتذہ کی تربیت کے لیے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے کنیکٹنگ کلاس رومز کے قیام، پانچ ہزار بچوں آوٹ آف اسکول چلڈرن کو واپس لانے، سیکٹر اور اپرنٹس شپ پروگرام، اور انڈسٹری سے کے روابط قائم کرنے میں برٹش کونسل کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
رانا تنویر حسین نے پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برطانویوں کے ساتھ بہت سکون محسوس کرتے ہیں اور برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
برطانیہ میں 2022 میں ہونے والے ورلڈ ایجوکیشن فورم میں شمولیت کے لیے وفاقی وزیر تعلیم کو برطانوی ہائی کمشنر کی باضابطہ دعوت پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ انہیں خوشی ہو گی کہ دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی اجتماع میں پاکستان کے تعلیمی نظام اور اس کی اقدار کو پیش کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ تعلیم کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News