
مشہور پاکستانی میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے غلافِ کعبہ تیار کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔
شائستہ لودھی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کر رہی ہیں جو انہوں نے غلافِ کعبہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کر رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شائستہ لودھی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی پیجز کی جانب سے بھی شئیر کیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ و میزبان کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لئے دعائیہ کلمات بھی کہہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بھی غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا تھا اور اسے سینے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News