Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلسل ساتویں اننگ میں 50 سے زیادہ رنز، بابر اعظم کو روکنا ناممکن

Now Reading:

مسلسل ساتویں اننگ میں 50 سے زیادہ رنز، بابر اعظم کو روکنا ناممکن

بابر اعظم نے مسلسل 7 اننگز میں 50 سے زائد رنز بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ رنز بنانے کی مشین کو روکنا ناممکن ہے۔

بابر اعظم نے حالیہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی، مہمان ٹیم 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے مدمقابل ہوئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی تھی، جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی، اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کے نام رہا۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی آخری تین اننگز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچری بنائی ، پھر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو سنچری اور نصف سنچری جڑی۔

Advertisement

واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 66 رنز بنا کر مسلسل 7 اننگز میں 50 سے زائد رنز بنانے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔

بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 27 ویں بار 50 سے زیادہ رنز بنائے۔ اس سے قبل انہوں نے 73 میچوں میں 45 کی اوسط سے 2620 رن بنائے تھے اور ایک سنچری اور 25 نصف سنچری لگائی تھی۔

بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اسٹرائیک ریٹ 129 کا رہا ہے، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 122 رنوں کی سب سے بڑی اننگ بھی کھیلی ہے۔ مجموعی طور پرٹی 20  میں بھی ان کا ریکارڈ بہترین ہے۔ وہ 6 سنچری اور 67 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ 7800 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ 146 چھکے لگا چکے ہیں۔

بابر اعظم پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز بننے کی طرف سے ہیں۔ وہ ونڈے میں 16 سنچری لگا چکے ہیں اور سب سے زیادہ سنچری کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم کا ہمیشہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ بابر اعظم  ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری لگا چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی کو ابھی بھی پہلی سنچری کا انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر