Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا دلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر تحفظات کا اظہار

Now Reading:

پاکستان کا دلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر تحفظات کا اظہار

پاکستان نے دلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان دلی، بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر شدید ترین تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مسلمانوں کی جائیدادوں کو جہانگیرپوری، دلی میں منہدم کیا گیا، یہ تشویش ناک واقعہ مکمل طور پر بے حسی کا مظہر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ یہ تشویش ناک واقعہ قانون کے عدم احترام، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گہری نفرت کا مظہر ہے، بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کی تباہی کا بیہودہ عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مسلم جائیدادوں کے رہائشیوں کو ان چھت کے بنیادی حق سے محروم کرنا اور انہیں ہندوتوا سے متاثرہ ریاستی مشینری کے رحم و کرم پر چھوڑنا افسوسناک ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کی میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ صبح نوٹس کے بغیر جہانگیر پوری کی جامع مسجد کے دروازوں سمیت بہت سی دکانوں کو مسمار کر دیا حالآنکہ سپریم کورٹ نے اس کارروائی کو روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

چند روز پیشتر اس علاقے میں مسلم مخالف فسادات میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے ایم سی ڈی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فسادات میں ملوث افراد کی املاک کو تباہ کر دے۔ دوسرے روز ہی حکام بلڈوزر کے ساتھ جہانگیر پوری پہنچ گئے۔

اِس سے قبل ریاست مدھیہ پردیش میں رام نومی کے جلوس کے دوران تصادم کے واقعات کے بعد ضلع کھرگون کی انتظامیہ نے مسلمانوں کے کم از کم 45 مکانات اور دکانیں مسمار کر دی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر