مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عدالتوں کے خلاف بات نہیں کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کا بار بار ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو عوام کی ایسی کی تیسی کی ہے وہ اس کا ذکر کرنا بھول جاتے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات سے عمران خان بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ نے عزت دی تھی، اگر جوبائیڈن نے فون نہیں کیا تو اس کو سازش کیوں کہا، یہ تحریک انتشار ہے، یہ 22 سال سے الزام تراشی کررہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ جو آج عدالتوں کے حوالے سے باتیں کررہے ہیں، آپ تو عدالتوں کے احترام کی بات کرتے تھے، ایک جھوٹے کیس میں عدالتی فیصلے پر پھانسی دے دی گئی لیکن پیپلز پارٹی نے عدالتوں کے خلاف بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
