Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے سلسلے کے بعد محمکہ موسمیات نے ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی  پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش  کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور لاہور میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا کے  بیشتر بالائی  اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ،  کوہستان، سوات، چترال، دیر، باجوڑ، خیبر، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اور ڈی آئی خان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی، گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر