Advertisement
Advertisement
Advertisement

محاذ آرائی پیدا کرنا اپوزیشن کا کام ہے، فیصل جاوید

Now Reading:

محاذ آرائی پیدا کرنا اپوزیشن کا کام ہے، فیصل جاوید

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ محاذ آرائی پیدا کرنا اپوزیشن کا کام ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کا کسی قسم کی محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمارے فالورز کو پر امن رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی پیدا کرنا اپوزیشن کا کام ہے،اس سے وہ باز رہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن اجتجاج حق ہے مگر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا حق غیر قانونی ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب کرے آمین۔

دوسری جانب فیصل جاوید خان نے اپنے ایک اور پیغام میں مریم اورنگزیب کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں، پوری قوم بشمول آپکے بات کرنا چاہتی تھی، بے انتہا کالز کے باعث رابطہ مشکل تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ بہرحال آپ نے گھبرانا نہیں ہے اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کریں – شکریہ

واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کرنا چاہ رہی ہوں مگر میرا رابطہ نہیں ہورہا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے سینیٹر فیصل جاوید سے مدد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر