کیچپ کو تمام مصالحوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کے بغیر کوئی بھی دسترخوان مکمل نہیں ہوتا، دوپہر کا کھانا ہویا شام کی شائے کے ساتھ اسنیکس، پیزا ہو یا برگر سب کے لئے کیچپ ایک ضروری ساس بن گیا ہے جبکہ کچھ غذائیں اس کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہیں۔
ٹماٹرکیچپ کا ایک اہم جز ہے تاہم اس کی تیاری میں کئی اور طرح کے اجزابھی شامل کئے جاتے ہیں۔ بازام میں دستیاب کیچپ میں معیاری اجزاء کا استعمال نہیں کیا جاتا اور ساتھ ہی اس کا ذائقہ بہتر بنانے اوراس کو طویل عرصے تک قابل استعمال رکھنے کے لئے کئی اجزاء کے ساتھ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ، چینی اور نمک کی زائد مقداراستعمال کی جاتی ہے جس میں ایک طرف تو غذائیت نہیں ہوتی دوسری جانب یہ خون میں چینی کی سطح کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ جبکہ نمک کی زیادتی کی بناپر بلڈ پریشر بڑھنے کا باعث بنتی ہے، اس کے علاوہ ٹھیلوں میں استعمال ہونے والی کیچپ مضر صحت اجزاء سے تیار کی جاتی ہے جو بے حد نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر کیچپ تیار کرنے کا ایک آسان طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے آپ صرف دو منٹ میں گھر میں صحت بخش اجزاء سے کیچپ تیار کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے جو اجزاء درکار ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔
ایک کپ ٹماٹر کا پیسٹ، ایک چوتھائی کپ پانی، ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ، آدھا چائے سا چمچ سمندری نمک اور ایک چوتھائی چمچ مسٹرڈ پاؤڈر۔ ان تمام اجزاء کو آپس میں اچھی ملائیں اور مزے دارکیچپ کا لطف اٹھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
