راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کر کے 24 بھکاری گرفتار کیے ہیں۔
انچارجز بیگر اسکواڈز نے گرفتار بھکاریوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری چوک چوراہوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثرکرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کر کے 25 بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثرکرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
