Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کپتان رانا ٹونگا کی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے دستبرداری کی اپیل

Now Reading:

سابق کپتان رانا ٹونگا کی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے دستبرداری کی اپیل

سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹونگا نے آئی پی ایل میں شامل سری لنکن کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں حکومت مخالف احتجاج میں شرکت کے لئے لیگ چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کےساتھ خوراک ، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت کا شکار ہے ، اور حکومت کے خلاف ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں

سابق کرکٹر اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا نے منگل کو سری لنکا کے تمام کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  جو کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں، وہ آئیں اور جاری معاشی بحران کے دوران اپنے ملک کی حمایت میں کھڑے ہوں۔

سری لنکا خوراک اور ایندھن کی قلت کے ساتھ ایک شدید معاشی بحران سے نبرد آزما ہے جس سے جزیرے کے ملک کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں واقعی میں نہیں جانتا لیکن کچھ کرکٹرز ایسے ہیں جو آئی پی ایل میں شاندار کھیل رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے ملک کے بارے میں بات نہیں کی۔

Advertisement

ارجنا رانا ٹونگا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے، لوگ حکومت کے خلاف بولنے سے ڈرتے ہیں۔ یہ کرکٹرز کرکٹ بورڈ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ وزارت اور وہ اپنی ملازمتوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

1996 ورلڈ کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اب کھلاڑیوں کو یکجا ہو کر قدم اٹھانا ہوگا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر