Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدقۃ الفطر کا تازہ نصاب جاری، اس بار فطرانہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟

Now Reading:

صدقۃ الفطر کا تازہ نصاب جاری، اس بار فطرانہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟
Pakistani Currency

فطرانہ صدقے کی ایک قسم ہے جو رمضان المبارک میں عید کی نماز سے پہلے لازمی ادا کرنا ہوتا ہے۔

صدقۃ الفطر کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سے ہمارے روزوں میں جو کمی رہ جاتی ہے یا جو خطائیں سرزد ہوجاتی ہیں بالکل صاف ہوجاتی ہیں۔  اور ﷲ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں روزہ ایسے مقبول ہو کر پیش ہوتا ہے کہ اس کی قبولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں رہتی۔

صدقۃ الفطر کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ یہ ﷲ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان کا مبارک مہینہ عطاء فرمایا، اور روزہ رکھنے، قیام کرنے اور دیگر عبادات بجا لانے کی توفیق بخشی کیونکہ یہ سب کچھ بغیر توفیق الہٰی کے ممکن نہ تھا۔

جن لوگوں نے سفر یا بیماری کی وجہ سے یا غفلت کی وجہ سے روزے نہیں رکھے، اگر وہ صاحبِ نصاب ہیں تو صدقۃ الفطر ان پر بھی واجب ہے۔

 صدقۃ الفطر عید کا چاند نظر آنے کے بعد واجب ہوتا ہے اور اس کا وقت عید کی نماز تک رہتا ہے، اس کی ادائیگی کا بہتر وقت عید کی صبح نماز عید کے لیے جانے سے قبل ہے۔

Advertisement

ہر سال صدقۃ الفطر کا نصاب یعنی اس کی قیمت الگ ہوتی ہے۔

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کراچی اور اس کے مضافات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صدقۃ الفطر کسی بھی جنس یا اس کی قیمت سے ادا کیا جا سکتا ہے۔

تاہم جسے اللہ نے مالی فروانی کی نعمت سے نوازا ہے تو وہ اپنی مالی حیثیت کے پیش نظر اعلیٰ جنس یا اس کی قیمت سے صدقۃ الفطر ادا کرے۔

اعلامیہ کے مطابق پونے دو کلو گندم کی قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے، اسی طرح ساڑھے تین کلو جو کی قیمت 425 روپے جبکہ ساڑھے تین کلو کھجور کی قیمت 1050 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

اسی طرح ساڑھے تین کلو کشمش کی قیمت 2275 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سال فطرے کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ یقیناً مہنگائی کا اثر ہے۔

خیال رہے کہ صدقۃ الفطر ہر انسان پر واجب ہے، اس بچے پر بھی جو عید کی نماز سے پہلے پیدا ہوا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر