Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیروز خان نے بلاول بھٹو کو’کارٹون نیٹ ورک’ قرار دے دیا

Now Reading:

فیروز خان نے بلاول بھٹو کو’کارٹون نیٹ ورک’ قرار دے دیا

مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے بلاول بھٹو زرداری کو کارٹون نیٹ ورک قرار دے دیا ہے۔

مشہور شوبز اداکار فیروز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری پر بلاول بھٹو کے حال ہی میں سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے انہیں کارٹون نیٹ ورک قرار دیا ہے۔

حال ہی میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو ایک انٹرویو دیا جس کا سوشل میڈیا پر آج خوب چرچا ہے۔

سی این این کی میزبان بیکی اینڈرسن کو دیئے گئے اس انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کو نہیں اس زندگی نے مجھے منتخب کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران بلاول سے سوال کیا گیا کہ کيا پاکستان ميں مسائل کی وجہ موروثی سياست ہے؟

Advertisement

 جس پر بلاول نے مختلف وضاحتيں ديں، ان کا کہنا تھا کہ آپ اقربا پروری اور خاندانی سیاست پر جتنی چاہیں تنقید کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام جو بھی فیصلہ کریں گے، اس سے فرق پڑتا ہے۔

اینکر کی جانب سے عمران خان کی عوام ميں مقبوليت کے سوال پر بلاول بولے کہ دنيا بھر ميں ہر فاشسٹ کو حمايتی مل جاتے ہيں، عمران خان پارليمنٹ ميں صرف تيس فيصد عوام کی نمائندگی کرتے ہيں، عمران خان نے امريکی سازش کا بڑا جھوٹ بولا، 70 فيصد عوام کے نمائندوں کو غدارقرارديا۔ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے خطرناک کھيل کھيلا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعے میں ہوا تھا، عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی۔

مذکورہ انٹرویو پر بلاول کو مخالف حلقوں سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے دلی وابستگی رکھنے والے اداکار فیروز خان نے بھی بلاول کے اس انٹرویو پر تنقید کی اور بلاول کو کارٹون قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان نے انسٹا اسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ، جیسا کہ میں نے کہا تھا، یہ شخص کارٹون نیٹ ورک ہے’۔

واضح رہے کہ فیروز خان اس سے قبل بھی پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ان کی مخالفت کرنے والوں کو کئی بار کرارا جواب دے چکے ہیں۔

Advertisement

اسی انٹرویو میں گٹھ جوڑ سے بننے والی اس نئی حکومت کے وزیرخارجہ سے متعلق سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر خارجہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ معاملات پارٹی نے طے کرنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا وزیر خارجہ بننا ہماری پارٹی کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے، وہ پارٹی ملکی مفاد ميں جو فيصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر