
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر طالب علم اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ اسکلز پر عبور حاصل کیا جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔
“اپنے کیرئیر میں کامیابی کے کیے بہت ضروری ہے کہ اسکلز سیٹ پر عبور حاصل کریں۔”
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نوجوانوں کے لیے پیغامAdvertisementمکمل خطاب 👇🏻https://t.co/drAUxokXsP pic.twitter.com/rsv8T4xG6b
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 13, 2022
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ان کو چاہیئے کے اسی شعبے میں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ فنی عمل کی طرف بھی جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ذراعت، آئی ٹی، انجینئرنگ سمیت بہت سے شعبوں میں بہت سے مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں میڈیکل پروفیشن ہمیشہ رہیگا کیونکہ اس کا تعلق ہمدردی انسان اور انسان سے تعلق ہے جس میں نرسنگ کا پروفیشن بھی بہت اچھا ہے اور چونکہ یہ وہ پروفیشنز ہیں جن کا انسان سے انسانی تعلق ہے تو یہ دنیا میں کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ انے والے وقتوں میں روبوٹکس، ورچوئل ریائلٹی بھی شعبوں کی طرح سامنے آئیں گے لیکن یہ مواقوں کو کبھی ختم نہیں کریں گے لیکن ان سب کے لئے ہنر کی تعلیم ہونا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News