
بھارتی ریاست گجرات میں دولہے کو شادی پر ایک عجیب تحفہ سے نوازا گیا جسے دیکھ کر شرکاء کی ہنستے رہ گئے، تحفہ تھا لیموؤں سے بھرا ایک ڈبّہ۔
دولہا کے رشتہ داروں میں سے ایک دنیش نے لیموں تحفے میں دینے کے پیچھے منطق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’اس وقت ریاست اور ملک میں لیموں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اس سیزن میں لیموؤں کی بہت مانگ ہے۔ اس لیے میں نے لیموں پیش کئے ہیں۔‘‘
وائرل ہونے والی تصویروں میں، دو لوگوں کو دولہا کو لیموں کے ساتھ ایک سرخ باکس تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ تصاویر ہلدی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔
Advertisementगुजरात: राजकोट के धोराजी शहर में एक शादी समारोह के दौरान लोगों ने दूल्हे को नींबू भेंट किए।
दिनेश ने बताया, "इस समय राज्य और देश में नींबू की कीमतें बहुत बढ़ गई हैं। इस मौसम में नींबू की बहुत जरूरत पड़ती है। इसलिए मैंने नींबू भेंट किए हैं।" (16.04) pic.twitter.com/ciQ9MlwIC3
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 17, 2022
شادی گجرات کے راجکوٹ کے شہر دھوراجی میں ہوئی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اس سال کئی ریاستوں میں لیموؤں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ایک لیموں کی قیمت 10 سے 15 روپے کے درمیان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لیموں کی کاشت میں ہونے والے دھچکے اور غیر موسمی بارشیں ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں لیموں کی مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں، جب بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے تجاوز کر گئی تھیں تو ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے دوستوں نے انہیں تامل ناڈو کے چنگل پٹو ضلع کے چییور گاؤں میں پیٹرول اور ڈیزل کی بوتلیں تحفے میں دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News