Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی ریئل ایپ جو اصل منظر کشی کو یقینی بناتی ہے

Now Reading:

بی ریئل ایپ جو اصل منظر کشی کو یقینی بناتی ہے

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے، لیکن موبائل اب محض رابطے کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسی ڈیوائس بن چکا ہے جو روزمرہ کے معمولات زندگی کی  انجام دہی میں آپ کومدد بھی فراہم کرتا ہے۔

موبائل میں صارفین کا سب سے پسندیدہ فیچر کیمراہوتا ہے جس کے ساتھ وہ ہر وقت سیلفی لیتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی کئی طرح کے فلٹرسے گزار کر اسے خوبصورت بناتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں موجودہ دور میں کثرت سے سیلفی لینے کی عادت کو ماہرین نے ذہنی عارضہ قرار دیا ہے اور اس بچنے کے لئے ابھی تک کوئی باضابطہ طریقہ دریافت نہیں کیا گیا تاہم اب ایک ایپ بنائی گئی جو اس ضمن میں کار گار ثابت ہوسکتی ہے۔

بی رئیل ایپ کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو دن میں صرف ایک بار سیلفی لینے کی اجازت دیتی ہے جس کے لئے صرف دومنٹ کا وقت دیاجاتا ہے اور اس ایپ کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا کوئی فلٹر موجود نہیں ہے اور نہ ہی آپ کوئی ایڈیٹنگ ٹول استعمال کرسکتے ہیں تاکہ سیلفی کسی بھی مصنوعی زیبائش اور آرائش سے محفوظ رہے۔

Advertisement

اس ایپ کی سب اچھی بات یہ ہے کہ یہ دن میں کسی بھی وقت آپ کو سیلفی کا وقت خود دیتی ہے آپ خود سے چاہتے ہوئے وقت کا حاصل نہیں کرسکتے اور صرف دو منٹ میں جہاں بھی ہو وہیں سے سیلفی لے کر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس میں سب کچھ اصلی یعنی ریئل ہوتا ہے اسی لئے اس کا نام بی رئیل رکھا گیا ہے۔

اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ نے دن میں سیلفی لینے کا ٹائم کھودیا تو یہ آپ کے دوستوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرے گی بلکہ آپ کو دوسروں کی پوسٹس کو چیک کرنے سے بھی روک دے گی۔

بی رئیل کو ڈاؤن لوڈ کرکے آپ کو اپنا پروفائل سیٹ کرنا پڑے گا اس کے ساتھ ہی آپ کو روزانہ تصویر کی پوسٹنگ کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے لگے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر