Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

Now Reading:

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب
شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم بن گئے

شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم بن گئے

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ ڈالے جب کہ وہ آج رات ہی وزیراعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔

نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے۔

شاہ محمود کی تقریر کے دوران نعرے بازی

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے وفاداری تبدیل نہیں کی ان کا مشکور ہوں، آج ہمارے سامنے دو راستے ہیں، ایک خودمختاری کا اور دوسرا غلامی کا۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران بھی دونوں جانب سے مسلسل نعرے بازی کی گئی۔

استعفے دو اور گھر جاؤ کے نعرے

قائم مقام اسپیکر کے اظہار خیال کے دوران پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے استعفے دو اور گھر جاؤکے نعرے لگائے گئے۔

Advertisement

قاسم سوری بھی اٹھ کر چلے گئے

شاہ محمود قریشی کے اعلان کے بعد قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ وزیراعظم کے انتخاب کا حصہ بنوں، انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رولنگ مسترد کرنے کا فیصلہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اور قومی اسمبلی کے محافظ اور اسپیکر کی حیثیت سے کیا۔ یہ بیان دینے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اٹھ کر چلے گئے۔

’بیرونی سازش پر مبنی مراسلہ چیف جسٹس کو بھجواؤں گا‘

اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کی حکومت کو نکالنے کے لیے مبینہ غیر ملکی سازش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مراسلے کی قومی سلامتی کونسل نے بھی تصدیق کی۔ قاسم سوری نے کہا کہ گزشتہ وفاقی کابینہ نے یہ مراسلہ ڈی کلاسیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا میں  وفاقی کابینہ کی اجازت سے ڈی کلاسیفائیڈ مراسلہ قومی اسمبلی کی جانب سے  چیف جسٹس سپریم کورٹ کو  سِیل کرکے بھجوارہا ہوں۔

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان 

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے کہا کہ ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، ان کے کہنے پر تحریک انصاف کے تمام ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ارکان اسمبلی نے استعفے دے دیے۔

Advertisement

ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی

قاسم سوری کے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پینل آف چیئر ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی

ووٹنگ مکمل

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل ہوا۔ شہباز شریف کے حق میں اسپیکر کی بائیں لابی جب کہ شاہ محمود قریشی کے حق میں دائیں طرف ووٹنگ کا انتظام کیا گیا۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کرایا اور پھر انہوں نے اعلان کیا کہ شہباز شریف نے 174 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا، جس کے بعد میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر ایاز صادق نے شہباز شریف کو وزیراعظم کی نشست سنبھالنے کو کہا جس کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست پر براجمان ہوگئے۔

Advertisement

شہباز شریف کے بجائے نواز شریف کا نام لے لیا

پینل آف چئیر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کا نام لے لیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف دل اور دماغ میں بستے ہیں، اس لیے ان کا نام زبان پر آگیا۔

ایاز صادق کی مہمانوں کو تنبیہ

اسپیکر کی نشست سنبھالتے ہی پینل آف چیئر ایاز صادق نے مہمانوں کی گیلری میں لوگوں کو تنبیہہ کی کہ وہ نعرے بازی نہ کریں ورنہ وہ انہیں ایوان سے باہر نکالنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع

پاکستان کے 23 ویں وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے اجلاس کی سربراہی قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کر رہے ہیں۔

نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف جب کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اُمیدوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر