Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ شہر جہاں افطار میں حلیم لازمی کھائی جاتی ہے

Now Reading:

وہ شہر جہاں افطار میں حلیم لازمی کھائی جاتی ہے

رمضان المبارک کو بے پناہ رحمتوں، برکتوں اور رزق کے نزول کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ جہاں اس ماہ کی جانے والی عبادات خاص ہوتی ہیں، وہیں دن بھر کے روزے کے بعد روزہ داروں کے لئے سجنے والا افطار کا دسترخوان بھی خاص ہوتا ہے۔ افطار کے دسترخوان پر طرح طرح کے پکوان ہوتے ہیں۔ لیکن ایک شہر ایسا بھی ہی جہاں افطار میں ایک خاص پکوان لازمی دسترخوان کا حصہ ہوتا ہےجو شاید دنیا میں کہیں بھی افطار میں پیش نہیں کیا جاتا۔

بھارت کے شہر کولکاتہ یوں تو کئی خاص ڈشوں کا گھر ہے، جو افطار میں سجائی جاتی ہیں ۔ تاہم ان سب میں اہمیت حلیم کو حاصل ہے، جو نہ صرف گھروں میں بنائی جائی ہے، بلکہ بازروں میں بھی اس کی فروخت خوب ہوتی ہے۔

مختلف اقسام کی دالوں سے تیار ہونے والی حلیم غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کے روزہ کے بعد حلیم کو خصوصی طور پر خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔

یہاں رمضان میں روزے سے گھنٹوں پہلے ہی مختلف ریسٹورانوں میں حلیم کی خریداری کے لیے لمبی لمبی قطاریں دیکھی جاتی ہیں۔ ان میں دیر سے آنے والے کئی لوگوں کو مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ بنگال کے لوگ کھانے پینے کے کافی شوقین ہوتے ہیں، جس کی وجہ حلیم کے بغیر کولکاتہ کے لوگوں کی افطار ادھوری سمجھی جاتی ہے۔

دکانداروں کے مطابق حلیم مختلف طرح کی دالوں سے بنائی جاتی ہے۔ اس لئے اس کا اصل نام دلیم ہے ، لیکن اسےحلیم کے نام سے شہرت ملی اور کولکاتہ میں بھی یہ حلیم کے نام سے جانی جاتی ہے۔

Advertisement

 یہاں مٹن ، چکن اور بنا گوشت کی حلیم بھی بنائی جاتی ہے، جو نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم طبقے میں بھی کافی مقبول ہیں۔ کولکاتہ میں حلیم کافی مہنگی ہوتی ہے تاہم ریستورانوں  کےعلاوہ مختلف علاقوں میں رمضان کے مہینے میں حلیم کے اسٹال لگائے جاتے ہیں جو کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اور اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر