Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کو برطانوی ہم منصب کا خط، عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

Now Reading:

وزیر اعظم کو برطانوی ہم منصب کا خط، عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف اوربرطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط جاری کرتے ہوئے انہیں انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 26 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط کے ذریعہ مبارکباد دی۔

ترجمان نے بتایا کہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تعلقات ہیں جن کو عوامی رابطوں کی سپورٹ میسر ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے اپنے 2016 کے دورہ پاکستان کے دوران مشترکہ اہداف بشمول تعلیم نسواں، صحت عامہ، اقتصادی و تجارتی تعلقات پر  ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔

Advertisement

خط میں برطانوی وزیراعظم نے عالمی چیلنجز کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور 75 سالگرہ پر پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

خط میں برطانوی وزیراعظم نے  شہباز شریف سے جلد ملاقات کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر