پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی ثنا جاوید اور فیراز خان کے ڈرامے سے متاثر ہو کر ہندو مداح نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔
جہاں سوشل میڈیا پر سحر انگیز ڈرامے اے مشتِ خاک کے اختتام کے بعد صارفین نے بڑی تعداد میں اس ڈرامے پر ردعمل کا اظہار کیا، وہیں ایک ہندو صارف کے یوٹیوب پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان اور ثنا جاوید کے مقبول ترین ڈرامے ’اے مشتِ خاک‘ سے متاثر ہوکر ایک ہندو مداح نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’اےمشتِ خاک‘ سے متعلق ایک تبصرہ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ہندو مداح نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈرامے کی کہانی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہے ہیں جس پر ثںا جاوید اور عبد اللہ کدوانی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شوینہ پردھان نامی ایک صارف نے یوٹیوب پر کمنٹ میں بتایا ہے کہ ’اس ڈرامے نے مجھے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا، میں اس ڈرامے کو کبھی نہیں بھول سکوں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ہندو مداح کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد ڈرامے کی مرکزی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس مداح کا یہ بیان شئیر کیا جس کو بعد میں مشہور ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کدوانی کی جانب سے بھی ری شئیر کی گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ اے مشت خاک محبت، جذبے اور فریب سے متعلق دلچسپ کہانی ہے جو دو لوگوں مستجاب یعنی فیروز خان اور دعا یعنی ثنا جاوید کے گرد گھومتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
