
عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ایم اپی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر تحریک اسحقاق کیخلاف آئی جی پنجاب نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں آئی جی پنجاب کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈپٹی سیکریٹری نے پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر وضاحت مانگی ہے۔
مؤقف میں کہا گیا کہ ڈپٹی سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے اراکین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شکایت کا ریکارڈ بھی مانگا ہے، ڈپٹی سیکریٹری نے بلاجواز اور بلااختیار تفصیلات مانگیں۔
آئی جی پنجاب نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کو ڈپی اسپیکر پہلے ہی معطل کر چکے ہیں۔ پولیس نے ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر اپنے فرائض قانون کے عین مطابق ادا کیے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے وزارت اعلی کے انتخاب میں پولیس کو ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ طلبی کا خط غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News