Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں’

Now Reading:

‘صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں’
صحت کارڈ

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق افواہوں کے بارے میں وضاحتی  بیان جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں بتایا کہ صحت کارڈ پروگرام بند ہونے  کی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا یہ پروگرام وفاقی حکومت کے قطعی محتاج نہیں۔

تیمور جھگڑا نے لکھا کہ  اس پروگرام کو ضروری قانونی تحفظ دینے کیلئے اگلی کابینہ میں  قانون سازی کی منظوری دیں گے، قانون سازی کے زریعے خیبر پختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج لازمی ہوگی۔

جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ سے اب تک تقریباً 1.1 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں، صرف مارچ میں خیبرپختونخوا کے 80,000 سے زیادہ شہریوں نے صحت کارڈ سے استفادہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی جان لیں اس پروگرام کو وفاقی سطح پر ختم کرنا پاکستانیوں کے حقوق تلفی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر