Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرناچاہتی ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرناچاہتی ہیں، شیخ رشید
غیرملکی طاقتیں

وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہیں، ان طاقتوں کو شکست ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کیس سے تمام طاقتیں عیاں ہوگئیں ہیں اور قوم کوسب سمجھ ہے کیسے اور کس نے سب کچھ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلےکہتا تھا کہ استعفےدے دو، اسمبلی توڑدو، نئے الیکشن کراؤ کیونکہ مجھے حالات کا پہلے سے پتہ تھا اسی لیے کہا تھا لیکن میری نہیں سنی گئی۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس آخری آپشن استعفوں کا ہے لیکن ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے، ان چوروں اور ڈاکوؤں کےخلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دیئے جانے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیک رشید نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں وزیراعطم کا ساتھ آخری سانس تک دینے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر