Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائر کی خرابی سے چلنے والا گھر راستے میں ہی چھوڑ دیا گیا

Now Reading:

ٹائر کی خرابی سے چلنے والا گھر راستے میں ہی چھوڑ دیا گیا

امریکہ میں پہیوں والے موبائل گھر عام ہیں اور اب ایک صاحب نے ٹائرخراب ہونے کی صورت میں پورا گھر ہی راستے میں چھوڑ دیا ہے اور خود غائب ہوچکے ہیں۔

کینساس پولیس کےافسر ڈیرن آئشینگر نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اس گھر کی تصاویر فیس بک پر جاری کی ہیں۔ ایک طویل ٹریلر پر موبائل گھر بنایا گیا تھا جو ایک بجری کے ڈھیر میں گویا پھنس کر رہ گیا ہے۔ یہ گھر لیبیٹ کاؤنٹی کے جنوب میں لاوارث پڑا ہے اور گھر کے اندر تمام ضروری اشیا بھی موجود ہیں۔

غالباً یہ زیرِ تعمیر سڑک سے گزررہا ہوگا جہاں اس کے ٹائر متاثر ہوئے ہیں اور اس نے آگے بڑھنے سے انکار کردیا ہوگا۔ اس کے کئی ٹائر پھٹے ہوئے اور ناکارہ ہیں اور مرمت کے بغیر گھر کو آگے لے جانا محال ہے۔

تاہم پولیس کی درخواست کے فوراً بعد ہی اس کا مالک منظرِ عام پرآیا جس نے بتایا کہ وہ اس گھر کا مالک ہے اور اسے کینساس سے اپنے اصلی گھر اوکلاہوما لے جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس کے کئی ٹائر ایک ساتھ ہی پھٹ بڑے اور گھر کو آگے لے جانا ممکن نہ رہا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسے چھوڑ کر ٹائر کے انتظام میں دربدر پھرتا رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر