Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھپڑ تنازعہ ول اسمتھ کو لے ڈوبا، نیٹ فلکس کا بڑا اعلان

Now Reading:

تھپڑ تنازعہ ول اسمتھ کو لے ڈوبا، نیٹ فلکس کا بڑا اعلان

آسکرز کے دوران تقریب کے میزبان کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے امریکی اداکار وِل اسمتھ کے ساتھ  اپنے پراجیکٹس مؤخر کردئیے ہیں۔

کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد فلمی پنڈتوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے  ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اداکار کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اگر کارروائی ہوئی تو ول اسمتھ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا  اور ان سے بہت سے نئے پروجیکٹس چھن جائیں گے۔

جس کے بعد انہوں نے  اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز سے خود ہی استعفا دے دیا تھا۔

Advertisement

لیکن اس تھپڑ کی گونج ابھی تک تھمی نہیں ہے اور اس کے اثرات مسلسل ول اسمتھ کے سامنے آرہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے تھپڑ تنازعے کے باعث ول اسمتھ کے ساتھ اپنے پروجیکٹ “فاسٹ اینڈ لوز” کو مؤخر کردیا ہے.

واضح رہے کہ وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جیڈا پنکیٹ کے گنج پن کا مذاق اڑانے پر تقریب کے میزبان کامیڈین کرس راک کو براہ راست پروگرام کے دوران تھپڑ رسید کردیا تھا۔

گو کہ ایک دن بعد ہی اداکار نے اپنے نامناسب رویے پر کرس راک سے معافی مانگی تھی تاہم ادارے کی جانب سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر