
ایک چیتے نے منتقلی کے دوران کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک چیتے کی کشتی سے دریا میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ہے، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائلڈ لائف حکام ایک چیتے کو بازیاب کروانے کے بعد سندر بن کے جنگل میں چھوڑنے کے لئے کشتی میں سوار ہوئے تاہم چیتے نے منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
That tiger sized jump though. Old video of rescue & release of tiger from Sundarbans. pic.twitter.com/u6ls2NW7H3
Advertisement— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) April 17, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے چیتے نے کسی ماہر تیراک کی طرح پہلے اچانک سے دریا میں چھلانگ لگائی پھر تیر کر اپنا باقی سفر طے کیا اور اپنے اصل ٹھکانے یعنی جنگل میں پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے بےحد پسند کر رہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا تھا چیتے کی ویڈیو نے ہالی وڈ کی مشہور فلم ’لائف آف پائی‘ کی یاد دلا دی۔
یاد رہے کہ اس ویڈیو کواب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News