Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرگی کے دورے روکنے کا نیا طریقہ دریافت

Now Reading:

مرگی کے دورے روکنے کا نیا طریقہ دریافت

سائنسدانوں نے مرگی کے دورے روکنے اور اس کے ممکنہ نقصان سے بچنے کا ایک نیا طبی طریقہ دریافت کیا ہے۔

ڈبلن میں واقع ٹرینٹی کالج میں جینیات کے پروفیسر ڈاکٹر میتھیو کیمبیل اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ نئی تحقیق سے ایسی ادویہ بنانے میں مدد ملے گی جنہیں لاعلاج مرگی اور اس کے دوروں کے افاقے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اس تحقیق میں مرگی کے پورے عمل کو سالماتی سطح پر سمجھا گیا ہے جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔

دماغ کی فالتو برقی سرگرمیوں کی وجہ سے مرگی کے دورے پڑتے ہیں اوردماغ سمجھ نہیں پاتا کہ آخر وہ ان سگنلوں کی کیا تشریح کرے۔ اس سے جسم پر دورے پڑتے ہیں اور مریض بے ہوش بھی ہوجاتا ہے۔ اس میں بطورِ خاص ان باریک رگوں کو دیکھا گیا ہے جو بلڈ برین بیریئر ( بی بی بی ) کی تشکیل کرتی ہیں۔

نئی طبی تحقیق بتاتی ہے کہ بی بی بی کا  مرگی میں خاص کردار ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بی بی بی نظام میں خون کی باریک ترین رگوں یعنی کیپلریز کو سرگرم رکھ کر ہی مرگی کو روکا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس تحقیق میں ماہرینِ جینیات، نیورولوجسٹ، نفسیاتی معالجین، نیوروسرجن اور دیگر شعبوں کے ماہرین بھی شامل تھے جو دیگر اداروں سے وابستہ ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق میں کئ برس لگے ہیں اور اس کی تفصیلات نیچر کمیونکیشن میں شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر