آج کل پاکستانی ماڈل اور نامور اداکار شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیربحث ہیں۔
دو سال قبل اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صدف کنول کو شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کرنے کے بجائے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدف کنول کے ماں بننے اور اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
صدف کنول کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد زیادہ ترصارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل امید سے ہیں۔
اس سے قبل صدف کنول کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ،جس میں وہ اپنی شادی کے پلان بتارہی ہیں کہ وہ کب شادی کریں گی اور کس سے شادی کریں گی۔
ٹی وی اینکر نے صدف کنول سے سوال کیا کہ وہ کب شادی کریں گی جس پر صدف کنول نے کہا کہ پہلے وہ ماڈلنگ کریں گی، پھر اداکاری کریں گی اور پھر کسی خوبصورت سے مرد سے شادی کرلیں گی اور بچے پیدا کروں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اینکر نے پھر پوچھا کہ آپ کی شادی کب ہوگی جس پر صدف کنول نے کہا کہ جب میں 29 یا 30 سال کی ہوجاؤں گی تو شادی کرلوں گی۔
اینکر نے ایک اور سوال کیا کہ اگر کوئی امیر آدمی آپ کو شادی کی پیشکش کرے تو آپ شادی کرلیں گی۔
جس پر صدف کنول نے کہا کہ اگر وہ مجھ سے پیار کرتا ہو تو کرلوں گی ۔ امیر کیا؟ پیسے تو کتوں کے پاس بھی ہوتےہیں ۔
جس پر اینکر نے پوچھا کہ کتوں کے پاس بھی پیسے ہوتے ہیں ؟ جس پر صدف کنول نے کہا کہ وہ مشہور محاورہ ہے کہ پیسے تو انکے پاس بھی ہوتے ہیں۔
اس پر اینکر نے کہا کہ اصل محاورہ یہ ہے کہ پیسے تو کنجروں کے پاس بھی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
