بلاول نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت مانگ لی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لئے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟
بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلجنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
Surly a plot of this scale would have been uncovered by our own intelligence agencies and other institutions not just an ambassadors cable? Imran’s ego is not more important than Pakistan.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 4, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
