سعودی عرب میں رواں برس عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
سعوی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹیز اور اسکولوں میں عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل سے شروع ہوں گی۔
اسکولوں اور یونیورسٹیز کی تعطیلات سے متعلق شاہی فرمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 21 اپریل اسکول اور یونیورسٹیز میں آخری روز ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہونی تھیں تاہم اب نئے شاہی فرمان کے مطابق تمام طلبہ کے لیے عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
