Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پرفوج کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

سوشل میڈیا پرفوج کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

عدالت نے سوشل میڈیا پرفوج کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہورمیں سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے عدالت نے ملزم شفقت مسعود کو 15 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایف آئی حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے پاک آرمی کے خلاف مہم چلائی۔ ملزم نے خصوصاً چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مہم چلائی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتا کرنا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم شفقت مسعود کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisement

دوسری جانب پاک فوج، اہم شخصیات اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ مہم بنانے کے معاملے میں ایف آئی اے کے کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر لسٹیں بنا لی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پرلاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ آفس اسلام آباد سے گرین سگنل ملنے پر مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ ‏نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے 2 کولاہور،2 فیصل آباد، 2 ملتان اور 1 کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر