پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کا خاصہ ہے کہ وہ ججز کو متنازعہ بناتے رہے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ہم سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتے اور نہ ہی نیب کے دفاتر پر پتھراؤ کرتے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ بیرونی آقاوں سے مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی جبکہ ن لیگ کا خاصہ ہے کہ وہ ججز کو متنازعہ بناتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بدمعاش جو پکڑا جاتا تھا مریم بی بی کہتی تھی کہ یہ پارٹی کا سرمایہ ہے۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے دوران حکومت کے تمام اراکین کو تحریک پر بولنے کی اجازت دی جائے گی اور متنازعہ خط کے نکات بھی ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر حکومتی اراکین کو زیادہ سے زیادہ وقت اظہار خیال کا موقع دیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور حکموتی اراکین کے درمیان اہم ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوچکی ہے جس میں آج ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کو روکنے کے لئے حکمت عملی طے کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
