 
                                                                              بالی کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے قبل معروف لیجنڈری جوڑی اور رنبیر کے ماں باپ نیتو اور رشی کپور کی شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے پہلے لیجنڈری اداکار رشی اور نیتو کپور کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کارڈ میں نیتو اور رشی کی شادی کی تاریخ اور مقام درج ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
عالیہ اور رنبیر کی جانب سے اب تک ان کی شادی کی خبروں پر خاموشی ہے مگر یہ خبریں سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہیں اور ہر طرف ان کا ہی چرچہ ہو رہا ہے۔
تاہم اب رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی کے استقبالیہ کارڈ کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، رنیبر کپور، عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے آبائی گھر چیمبور، آر کے ہاؤس میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور سال 1980 میں، رشی کپور اور نیتو کپور نے بھی اسی مقام پر شادی کی تھی۔
رشی اور نیتو کپور نے 23 جنوری 1980 کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی اپنی شادی کے استقبالیے کی میزبانی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 