مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سنجیدہ سیاسی جماعت نہیں مانتا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپوزیشن میں تھے توکہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑیں گے، یہ حکومت میں بھی تھے تو کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ عوام کی جان چھوڑیں، سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام آئے گا، معاشی استحکام ہوگا توعام آدمی کو اسکے ثمرات ملیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی استحکام نہیں تھا، پی ٹی آئی کو سنجیدہ سیاسی جماعت نہیں مانتا، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کوسپریم کورٹ نے کالعدم قراردیا، پی ٹی آئی نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے یہ کہانی بنائی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان تحریک عمران ہے، یہ سمجھتے ہیں عمران خان حکومت میں ہوگا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، ثابت ہوگیا کہ کہانی جھوٹ تھی، سازش بنی گالہ میں بنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
