Advertisement
Advertisement
Advertisement

کولکتہ اور احمد آباد آئی پی ایل پلے آف مرحلے کی میزبانی کریں گے

Now Reading:

کولکتہ اور احمد آباد آئی پی ایل پلے آف مرحلے کی میزبانی کریں گے

جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کا پلے آف راؤنڈ کولکتہ اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا، اس کا اعلان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کی اپیکس کونسل کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوالیفائر 1 اور ایلیمینیٹر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 24 اور 25 مئی کو ہوں گے جبکہ ایلیمینیٹر 2 اور فائنل 27 اور 29 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دونوں مقامات نے فروری میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کی میزبانی کی تھی، احمد آباد میں ون ڈے سیریز بند دروازوں کے پیچھے کھیلی گئی تھی جبکہ بی سی سی آئی نے کولکتہ میں ٹی ٹوئنٹی  لیگ کے لیے 75 فیصدہجوم کی اجازت دی تھی۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ جہاں تک آئی پی ایل کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچوں کا تعلق ہے، یہ کولکتہ اور احمد آباد میں منعقد کیے جائیں گے، 22 مئی کو لیگ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد کھیلے جانے والے میچوں کے لیے 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں، ایپکس کونسل نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کا ٹوئنٹی چیلنج لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔

Advertisement

تین ٹیموں پر مشتمل خواتین کا ٹی ٹوئنٹی  چیلنج، جس میں ٹریل بلزرز، سپرنواس اور ویلوسیٹی شامل ہیں، کو اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے ) کو الاٹ کیا گیا ہے اور یہ 24 سے 28 مئی تک لکھنؤ میں منعقد ہوگا تاہم اسکواڈ کا انتخاب مئی میں جاری ویمنز ٹوئنٹی ٹرافی کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جون میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی  ٹی ٹوئنٹی سیریز بالترتیب 9، 12، 14، 17 اور 19 جون کو دہلی، کٹک، ویزاگ، راجکوٹ اور بنگلورو میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر