قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے لئے بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران کان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ سے لیجینڈ رہے ہیں۔محمد حفیظ نے آخر میں لکھا کہ پاکستان زندھ باد!
Pakistan 🇵🇰 Zindabad. U r true Legend always @ImranKhanPTI #surprise
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 3, 2022
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کی کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر وزیر قانون و انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک اعتماد آئینی حق ہے، تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت لائی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد لائی جارہی ہے،بتایا گیا کہ بیرون ملک کی مدد سے حکومت ہٹائی جاسکتی ہے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ یہ قرارداد آئین کے منافی ہے اس لیے سپیکر کی رولنگ کے مطابق اسے مسترد کیا جاتا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News