
جاپان کی حکومت نے آج پلاسٹک سے بنی قابل تلف اشیاء کا استعمال کم کرنے کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق اس قانون کا اطلاق مشروب پینے کے لیے نلکیوں، چمچوں، ٹوتھ برش، سیفٹی ریزر، کپڑوں کے ہینگروں اور کپڑوں کے لیے کور سمیت مزید 12 اشیاء پر ہو گا۔
اس قانون کا مقصد ان اشیاء کے ڈیزائن سے لے کر تلفی تک اور استعمال کے پورے عرصے کے دوران پلاسٹک کے وسائل کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینا ہے۔
ایک بار استعمال میں آنے والی ایسی پانچ ٹن یا اس سے زائد اشیا فراہم کرنے والے پرچون فروشوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر کاروباری اداروں پر قابل استعمال مقدار کم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہیں متبادل خام مال سے تیار کردہ اشیا فراہم کرنے یا صارفین سے ان اشیاء کے پیسے وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔
نئے ضوابط کی تعمیل سے انکار کرنے والے کاروباروں کو ایک سے زائد بار خلاف ورزی کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ین یا 4 ہزار 100 ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
لیکن گاہکوں کو مذکورہ 12 اشیا، 5 ٹن سالانہ سے کم بلا معاوضہ فراہم کرنے والی انفرادی چھوٹی دکانوں سے ان کا استعمال کم سے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News