
اویس لغاری
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد پیش کرنی ہے تو اوپن کروائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار اویس لغاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بغیر میڈیا ٹرانسپرینسی، فافن کے بغیر بدمعاشوں کے ایوان میں پرویز الہی کیسے گنتی کروا سکتا ہے۔
سردار اویس لغاری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد پیش کرنی ہے تو اوپن کروائے، جب تک سب کے سامنے گنتی نہیں ہوگی تو رزلٹ کیسے تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب اسمبلی میں میڈیا اور ٹرانسپرینسی نہیں ہوگی گنتی کو تسلیم نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News