Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاپنگ ٹرالی کے نیچے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟

Now Reading:

شاپنگ ٹرالی کے نیچے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟

شاپنگ ٹرالی کے نیچے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے اس کی حقیقت، جس کے بعد آپ کی شاپنگ آسان ہو جائے گی۔

اگر آپ نے اس پر کبھی غور نہیں کیا تو کوئی بات نہیں اب ہم آپ کو بتائیں گے شاپنگ ٹرالی کے چند خفیہ راز جنہیں جاننا سب کےلئے ضروری ہے۔

ٹرالی کے پیچھے کی جانب موجود لوپ

شاپنگ ٹرالی میں جہاں ہینڈل ہوتا ہے اور اسے پکڑ کر چلایا جاتا ہے بلکل اس کی نیچے ایک لوپ دیا گیا ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں یہ لوپ خاص طور پر کس لئے دیا گیا ہے؟ نہیں تو آیئے ہم بتاتے ہیں۔

دراصل یہ لوپ خواتین کو اپنا ہینڈ بیگ  اور مرد حضرات کو اپنا کوٹ یا پھر جیکٹ لٹکانے کے لئے دیا گیا ہے تاکہ اس میں موجود قیمتی سامان بھی محفوظ رہے اور آپ کو اپنی ان چیزوں کو ٹرالی کے اندر رکھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Advertisement

ٹرالی میں موجود نیچے والا حصہ

آپ نے دیکھا ہوگا کہ مارٹ میں جو بھی ٹرالی ہو اس کے نیچے بھی ایک حصہ ہوتا ہے جو چپٹا اور سیدھا جب کہ اس میں 2 ہُک دیئے ہوئے ہوتے ہیں۔

یہ جگہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ اگر اوپر والی ٹرالی کی جگہ سامان سے بھر جائے تو اس نیچے والی جگہ پر ہاتھ والی باسکٹ اٹیچ کر لی جائے اور سامان ٹرالی کے نیچے حصے میں آ سکے۔

ٹرالی کی سائیڈز میں موجود لوپس

Advertisement

ہر ٹرالی کے سائیڈ میں چند لوپس بنے ہوتے ہیں جن کے استعمال سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں اور وہ صرف ٹرالی کے اندر سامان بھر لیتے ہیں مگر ان لوپس کا استعمال نہیں کرتے۔

یہ لوپس اس لئے ہوتے ہیں کہ اگر ٹرالی سامان سے بھر جائے تو تھیلیوں کو ان لوپس میں ٹانگ لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر