Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم جسے چاہیں سپورٹ کریں، مشی خان کا ریحام کو دوٹوک جواب

Now Reading:

ہم جسے چاہیں سپورٹ کریں، مشی خان کا ریحام کو دوٹوک جواب
مشی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنیوالے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹارز کو ’ممی ڈیڈی فنکار‘ کا لقب دیا ہے۔

 ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں فنکاروں کی بھرپور شرکت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں، کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔

Advertisement

مشی خان کا ریحام کو کرارا جواب

ریحام خان کی اس ٹوئٹ پر شوبز انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ اور میزبان مشی خان نے انہیں سخت جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

Advertisement

ویڈیو میں مشی خان نے کہا کہ اگر فنکاروں نے کشمیر کے لیے احتجاج نہیں کیا تو آپ کرلیتی؟ آپ کو کس بات کا انتظار تھا۔ آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں مصروف تھیں۔

مشی خان نے کہا کہ اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا تو آپ کو کشمیر یاد آگیا لیکن ہمیں کشمیر ہمیشہ یاد ہے اور ہم کشمیر کے لیے آواز بھی اٹھاتے ہیں۔

ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے مشی نے کہاکہ ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں اسے سپورٹ کریں، آپ جس طرح بغیر اجازت موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کر الٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اورہمیں اپنا کام کرنے دیں ۔

مشی خان نے اپنی ٹوئٹ پر شئیر کردہ ویڈیو کے آخر میں کہاکہ  ہمیں لیکچر دینے کے بجائے پہلے خود کو لیکچر دیں، ہم ہمیشہ عمران خان کو ہی سپورٹ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر