Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسری اہلیہ سے علیحدگی، عامر لیاقت نے افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کردی

Now Reading:

تیسری اہلیہ سے علیحدگی، عامر لیاقت نے افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کردی
amir dania

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اچانک جنگل کی آگ کی طرح پھیلنی شروع ہوئیں، اور اتنی وائرل ہوئیں کہ جوڑے کو وضاحت جاری کرنی پڑ گئی۔

ایک طرف دانیہ شاہ نے ان جھوٹی خبروں کی تردید کی تو دوسری جانب عامر لیاقت نے جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا۔

عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ہم ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں’۔

Advertisement

عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ ‘میں نے پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کو خبردار کردیا ہے، میرے گھر میں مداخلت نہ کریں ورنہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا’۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے رواں برس فروری کے آغاز میں دانیہ شاہ سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

قبل ازیں ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انوار نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے بھی طوبیٰ سے شادی کے اعلان کے بعد  ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

حالانکہ عامر لیاقت کا دعویٰ ہے انہوں نے ابھی تک دونوں بیویوں میں سے کسی کو بھی طلاق نہیں دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر