ایک ٹانگ سے معذور مگرمچھ سڑک پر نکل آیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر وینس میں ایک ٹانگ سے لنگڑے بڑے مگرمچھ نے اُس وقت ٹریفک عارضی طور پر روک دی جب وہ سڑک پار کررہا تھا۔
ٹریفک میں موجود ایک ڈرائیور نے سڑک پار کرتے ہوئے اس پورے واقعے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
ویڈیو بنانے والے ڈینیل کوفمین نے بتایا کہ وہ گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے ایک بڑے مگرمچھ کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیو بنا کر فیس بُک پر پوسٹ بھی کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک مگرمچھ کے لیے ٹریفک رُک گئی اور وہ سڑک پار کر کے سیدھا ویڈیو بنانے والے کوفمین کی گاڑی کی طرف آرہا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص کوفمین نے بتایا کہ مگرمچھ نے سڑک پار کی اور میری گاڑی کے نیچے آگیا اور دوسری طرف نکل گیا تاہم بعد میں اُسے ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
