Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلقیس ایدھی نے حدیقہ کیانی کی کس طرح مدد کی تھی؟

Now Reading:

بلقیس ایدھی نے حدیقہ کیانی کی کس طرح مدد کی تھی؟

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ اللہ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے نادِ علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پیغامات جاری کیے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ’نادِ علی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اُن کی ہمیشہ شُکر گزار رہیں گی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Advertisement

گلوکارہ نے لکھا کہ ‘بلقیس ایدھی نے دنیا کا بوجھ اپنی پیٹھ پر لیا اور اسے بہتر جگہ بنانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئیں، اللہ نے انہیں لوگوں کی ضرورتیں پورا کرنے کا وصیلہ بنایا، میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے میرے بیٹے نادِ علی تک پہنچانے کے لیے انہیں ذریعہ بنایا’۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں آنے والے زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے کو گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ‘نادِ علی’ رکھا۔

اداکارہ و گلوکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر