نواز شریف، شہباز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت کئی افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے۔
حکومت کی نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، شہباز شریف، رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف سمیت سو افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اب اپنی مرضی سے بیرون ممالک جاسکتے ہیں ان لوگوں کے نام مختلف مقدمات کی وجہ سے نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے،حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 3ہزار افراد کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی کی جارہی ہے، 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے، حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی شخص کا نام 120 دن تک ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 120 دن کے اندر سفارش کرنے والے ادارے کو مذکورہ شخص کیخلاف ثبوت فراہم کرنا ہوں گے اور اس کی سفارش پر مزید ایک مہینہ نام ای سی ایل میں رہ سکتا ہے، ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کا نقطہ نظر بھی سنا جائیگا اور ریکارڈ کا حصہ بنایا جائیگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
