خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور میں ضبط شدہ مضر صحت اشیاء خوردونوش تلف کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور سے مضر صحت اشیاء خوردونوش گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سے ضبط کیا گیا تھا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ کہ تقریباً 45 ہزارکلو، لیٹر مضر صحت اشیاء خوردونوش چارسدہ روڈ پر واقع ڈمپنگ سائیٹ پر تلف کیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تلف کی جانے والی اشیاء میں جعلی مشروبات، مضر صحت خوردنی تیل، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء شامل تھے۔
اس کے علاوہ ڈمپنگ سائیٹ پر جعلی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والی پیکنگ میٹریل بھی تلف کی گئی۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے پشاور میں انسپکشنز کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید کہا کہ شہری اشیاء خوردونوش کے معیار سے متعلق شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر پر شکایات درج کروائیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ ضبط کرلیا گیا تھا۔
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
