Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھیک مانگ کر لاکھوں روپے جمع کرنے والی بھکارن گرفتار

Now Reading:

بھیک مانگ کر لاکھوں روپے جمع کرنے والی بھکارن گرفتار

سعودی عرب میں ایک غیر ملکی خاتون بھکاری کو  گرفتار کیا گیا ہے، جس کے پاس سے ہزاروں سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔

خاتون بھکاری کو سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا، پولیس نے خطیر رقم قبضے میں لینے کے بعد ملزمہ سے تفتیش شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مذکوری خاتون کو سعودی کرنسی میں موجود خطیر رقم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والی ایک جبوتی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بھیک مانگ کر بڑی رقم جمع کر رکھی تھی۔

وزارت داخلہ کی وضاحت کے مطابق خاتون کے پاس ایک لاکھ 32 ہزار ریال (65 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پائے گئے ہیں، جو انہوں نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملزمہ کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں مجاز حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کیس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھکاریوں کو بھیک میں بھاری رقم ملتی ہے۔ یہ رحجان عام ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس مقدس مہینے میں پیسے کمانے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں۔

Advertisement

ترجمان وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ بھکاری لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور دیگر مختلف طریقوں سے ائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیسا کہ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرنا اور بچوں کو عوامی مقامات اور دکانوں پر بھیک مانگنے کے لیے بھیجنا۔

خیال رہے کہ پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہر بھیک مانگنے والے شخص کو گرفتار کریں گے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

بریگیڈیئر جنرل سمیع الشویریخ نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ بھیک مانگنے، اس کی ترغیب دینے اور اس سے متفق ہونے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر