
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سعودی قیادت کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہبازشریف کےلئےنیک خواہشات کااظہار کیا ہے تاہم سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئےدعاگو ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،ونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ مشترکہ دلچسپی کےشعبوں پرملکرکام کرنےکا منتظر ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News