Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

Advertisement

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے یہ بال ٹیمبپرنگ کی پیداوار ہے، عمران خان کہتا ہے دو گھنٹے تک کرسی پر رہنے دو۔

انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف کے چیمبر میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اگر سپیکر ٹائیگر فورس بنیں گے تو ان کی حالت قانون کے ہاتھوں بری ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی اتحادی کو وزیر دینے کےلئے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، علیم خان نے  کسی عہدے یا وزارت پر نہ خواہش کا اظہار کیا لیکن پارٹی قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کے پی میں باپ اے این پی اور آزاد اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں ، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کا فیصلہ درست ہے ممبرز خود ہی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے، چینی سکینڈل پر صرف جہانگیر ترین ہی نہیں ہاشم جواں بخت، مونس الہی اور خسرو بختیار کا بھی نام رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر