اداکارہ اور نامور مارننگ شو ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کوغلافِ کعبہ کی تیاری کی سعادت کا شرف حاصل ہے۔
شائستہ لودھی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کررہی ہیں جو انہوں نے غلافِ کعبہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کررہی ہیں۔
نامور مارننگ شو ہوسٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کئی پیچز پر شئیر کیا جارہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شائستہ لودھی کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
