
سارہ علی خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
بالی وُڈ کے چھوٹے نواب کی بڑی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شئیر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ نے موگلی لُک اپنا رکھا ہے اور ان کی یہ موگلی لُک والی تصاویر مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہیں۔
سارہ علی خان کی یہ تصاویر شردھا کپور کے بوائے فرینڈ اور فوٹو گرافر روہن شریشٹھ نے لی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی خان نے ہرے بھرے پیڑوں کے درمیان فوٹو شوٹ کروایا ہے ان تصاویر میں ان کے مختلف موڈ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں وہ الگ الگ ایکسپریشن کے ساتھ پوز دے رہی ہیں جبکہ سارہ علی خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
سارہ علی خان کو ان تصاویر میں آلیو گرین ڈونگریز ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ ایک لکڑی کے میز پر بیٹھی ہیں۔
سارہ نے اپنے اس سادگی بھرے لُک کو سونے کی پائل اور فنگر رنگز سے مکمل کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یاد رہے کہ سارہ علی خان پٹودی خاندان میں پیدا ہونے والی اداکار امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی ہیں جبکہ وہ فوربس انڈیا کی 2019 کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News